فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار پی پی 110ماسٹر اشفاق احمد،این اے 97سے ندیم شہادت کھرل ،پی پی 102سے ملک شمشیر حیدر وٹونے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی فیصل آبادکی شدید مذمت کرتے ہیں۔لیول پلینگ فیلڈ ملے یا نہ ملے پیپلز پارٹی تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کرے گی عوام تیر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کریں گے۔ہم کسی کے لاڈلے نہیں صرف عوام کے لاڈلہ بننا چاہتے ہیں ۔