بہاولپور ( نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 254 سید ذیشان اختر نے شاہدرہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم کارکردگی اور خدمت خلق کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے۔بہاولپور کی محرومیاں ختم کرنے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ویژن بہاولپور کے تحت ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ عوام سٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو ووٹ نہ دے کر فرسودہ نظام سے جان چھڑائیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نورا کشتی سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان کی لڑائی دکھاوے کی ہے، جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لائے گی۔ ملک میں گزشتہ 76برسوں سے لوٹ مار اور کرپشن کانظام جاری ہے۔
خدمت خلق کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے:سید ذیشان اختر
Jan 23, 2024