اسلام ہمیں اخوت،بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے: اعجاز انجم

سیالکوٹ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 47 سیالکوٹ میاں محمد اعجاز انجم نے کہا ہے ہمارا مذہب دین اسلام ہمیں آخوت،بھائی چارے اور امن و امان کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا درس دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات اور تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی کے اشتراک سے اقلیتی فورم پاکستان کے زیر اہتمام "میں بھی پاکستان ہوں" کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔میاں محمد اعجاز انجم نے کہا ہماری جماعت جمعیت علماء پاکستان(نورانی) برسر اقتدار آکر پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے مذید قانون سازی کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن