گجرات(نامہ نگار )جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ پی پی 31 چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات نے محلہ بخشوپورہ میں انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاست بنیادی طور پر عوام کی خدمت کا نام ہے اور جو لوگ سیاست میں آتے ہیں اگر وہ سیاست کی روح کے مطابق کام کریں تو میرا خیال ہے کہ سیاسی لوگوں سے بڑا کوئی ولی نہیں ہو سکتا۔ چوہدری انصر محمود دھول نے کہا بتائیں گجرات میں قبضہ مافیا کو کس نے متعارف کرایا تھا اور اس کی بنیاد کس نے رکھی تھی۔ اس کا جواب کون دے گااین اے 64سے امیدوار راجہ ساجد شریف نے کہا گجرات میں جو نئے چہرے نیا جھنڈا لے کر ووٹ مانگ رہے ہیں یہ گجرات کے نمائندے نہیں ہیں۔