لاہور(نیوز رپورٹر) امیدوار ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک شہباز علی کھوکھر نے پی پی 162، این ایف سی سوسائٹی میں ن لیگ کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ یہ کارنر میٹنگ ملک سفیان عمر، نعمان حمید بٹ، اعظم بلوچ، چوہدری محمد رفیق، میاں محمد عمران، چوہدری فاروق سوہل، ملک توصل کھوکھر سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت سے جلوس کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر ملک شہباز کھوکھر نے خطاب کرتے کہا این ایف سی سوسائٹی میرا گھر ہے، منتخب ہونے کے بعد یہاں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے‘ دوستوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ نعمان حمید بٹ کہا کہ ملکی مسائل کا اصل حل مسلم لیگ ن ہی ہے۔ ملک شہباز کھوکھر تجربہ کار شخصیت کے مالک ہیں کوآپریٹو سوسائٹیوں کے مسائل بہتر طور پر حل کریں گے۔ آخر میں نعمان حمید بٹ نے شرکاء تقریب کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور8فروری کو ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک شہباز کھوکھر کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔