نواز شریف کا سیالکوٹ آمد پر شایان شان استقبال کیا جائے گا : قیصر اقبال وریا

سیالکوٹ(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے چوہدری قیصر اقبال وریا نے کہا ہے 28 جنوری 2024 ء نواز شریف کا سیالکوٹ آمد پر شایان شان استقبال اور خطاب تاریخ رقم کریگاجو اہلیان سیالکوٹ کیلئے ایک اعزاز ثابت ہو گا۔ شہر سمیت ضلع بھر کے دیگر شہروں سے بھی ہزاروں پارٹی ورکرز، ووٹرز،سپورٹرز اور دیگر عہدیداران بھاری اکثریت میں شرکت کر کے اپنے قائد کا والہانہ استقبال سے یہ ثابت کرینگے کہ ان ء اﷲ قائد میاں نواز شریف کو پاکستان کا چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنوانے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے شیر پر مہر لگا کر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن