چیچہ وطنی (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماء اسلام کے رہنمامفتی عدیل ارشد نے حلقہ پی پی 204 سے آزاد امیدوار چوہدری عادل سعید گجر کی حمایت کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرچوہدری محمد شریف جٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،مفتی عدیل ارشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں سمیت پی پی 204 میں چوہدری عادل سعید کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے کارکن ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کریں گے اور 8 فروری کو چوہدری عادل سعید گجر کو کامیاب کروائیں گے،۔