رینالہ خورد:ڈاکٹر اظہر محمود نے ندیم عباس ربیرہ کی حمایت کردی

رینالہ خورد(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کے رہنما سابق ناظم سٹی ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے مسلم لیگی امیدوار برائے ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ظہرانے کا اہتمام ہزاروں افراد کی شرکت سا بق ملٹر ی میاں محمد نواز شریف بریگیڈیئر جاوید حسن کی خصوصی شرکت ، شہر سے تین مرتبہ مسلسل ناظم کا الیکشن جیتنے والے ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی اس سلسلہ میں ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری نے مسلم لیگی امیدوار برائے ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں حلقہ  بھر کے کونسلرز سول سوسائٹی کے اراکین اور شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن