ہارون آباد(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حلقہ این اے 163 طلعت محمود بسرا اور آزاد امیدوار پی پی 241 چوہدری اعظم علی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شوکت محمود بسرا کی اہلیہ رضوانہ نوازبسراء و دیگر دیگر نے کی۔ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء شہر کے بازاروں سے گزرے اور ان کارکنوں نے تحریک انصاف کے پرچم اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک انصاف کے بانی اور جماعت کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی کی قیادت اور کارکنان نے کہا کہ الیکشن میں ہماری کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہوگی اور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے نظام میں تبدیلی کا عملی ثبوت فراہم کریں گے۔