ڈیوس کپ:بھارتی ٹینس ٹیم کا ویزوں کیلئے پاکستانی ہائی کمشن رجوع

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) بھارتی ٹینس ٹیم نے پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ گروپ ون ٹینس ٹائی میں شرکت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن ویزوں کے حصول کیلئے رجوع کر لیا۔ پاکستان اور بھارت ٹینس ٹیمیں ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 5اور 6فروری کو اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں 12 رکنی بھارتی ٹیم اور آفیشز پاکستان آئیں گے۔ پاکستان کے مدمقابل انڈین ٹینس ٹیم میں رام کمار رامناتھن، این شری رام بالاجی، یوکی بھمبری، ساکیتھ مینینی، نکی پوناچا شامل ہیں۔انڈین ٹینس ٹیم کی 29جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔بھارتی ٹینس ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزوں کیلئے بھی اپلائی کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن