لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناکامی سابق چیئرمین ذکا ء اشرف کی مبینہ مداخلت قرار دے دی۔ سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے ذکاء اشرف کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا انتخاب بورڈ نے نہیں بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کیا تھا۔ انضمام الحق نے کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں یہ سن کر کہ پی سی بی کے چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ ٹیم کا انتخاب بورڈ نے نہیں کیا بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں میں منفی سوچ پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کسی کو بھی3 یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے، پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں ناکامہ ذکاء اشرف کی مبینہ مداخلت قرار دیدی
Jan 23, 2024