امت مسلمہ کو کفر کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے:سید وسیم الحسن

حافظ آباد(  نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور پی پی 38 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے نجی میرج ہال حاجی ناصر حبیب چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ آج یہودو ہنود اور غیر اسلامی طاقتیں مسلمانوں کو دین اسلام سے دورکرنے کیلئے طرح طرح کی سازشوںمیں مصروف ہیں۔ ان حالات میں امت مسلمہ کو کفر کے خلاف متحد ہوکر سینہ سپر ہونے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے حاجی محمد شریف،حاجی محمد شبیر علامہ مولانا محمد اشرف سیال نے بھی خطاب کیا۔ محفل میلاد مصطفے ؐ میں 15 خوش نصیب افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی مکمل عمرہ پیکج بھی دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن