گوجرانوالہ: سرکاری محکموں کے این او سیز کے اجرا کا سلسلہ جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر آفس گوجرانوالہ میں بنائے گئے بزنس فسیلٹیشن سنٹر کے ذریعے کاروباری افراد اور اداروں کو متعلقہ سرکاری محکموں کے این او سیز کے اجرا کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سندس ارشاد نے بزنس فسیلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور انرجی ڈپارٹمنٹ کے جاری کرد ہ این او سیز متعلقہ کاروباری افراد میں تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز مینجر بزنس فسیلٹیشن سنٹر سیدہ قر اۃلعین اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ،ڈپٹی کمشنرز نے اس موقع پر کہا کہ بزنس فسیلٹیشن سنٹرزکا قیام حکومت پنجاب کا انتہائی احسن اقدام ہے جس کے نتیجہ میں صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کو نئے کاروبا ر شروع کرنے میں بھی آسانی اور سہولت میسر آئے گی ،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زکو بتایاگیا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے ہاتھوں اس بزنس دوست سنٹر کے باضابطہ افتتاح کے بعد اب تک19این اوسیز جاری کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن