لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر میوزیم کی منتقلی کیلئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔جسٹس رسال حسن سید نے لاہور فلائنگ کلب سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سول ایوی ایشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سی بی ڈی کے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔