افغانستان اور ایران کے درمیان ٹیکسی سروس کا آغاز

Jan 23, 2024

کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پہلی بار فراہ اور ایران کے شہر بیرجند کے درمیان ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگیا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کی کوششوں سے پہلی بار افغان صوبہ فراہ اور ایران کے شہر بیرجند کے درمیان ‘‘کابل کاروان ہوتک’’ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے ٹیکسی سروس برانچ کھولا گیا۔کہا جاتا ہے کہ اس برانچ کے کھلنے سے مسافروں کو صوبہ فراہ سے ایران کے شہر بیرجند اور بیرجند سے فراہ سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں