جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میںموسمی امراض سے آگاہی کیلئے لیکچر

Jan 23, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر )پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں شہریوں کو موسم کی شدت اور بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنی صحت کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود نے آگاہی لیکچر میں بتایا کہ سرد موسم میں امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر بیماریاں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ سردی میں پانی اور مشروبات کے کم استعمال سے خون گاڑھا اور نالیاں سکڑ جاتی ہیں ۔ مریض موسم سرما میں گرم مشروبات، نیم گرم پانی کا استعمال لازمی جاری رکھیں، ڈرائی فروٹ استعمال کریں، جسم کو گرم رکھنے کیلئے گرم کپڑے پہنیں، سردی اور دھند میں بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ۔ 

مزیدخبریں