لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ نعیمیہ کی 5روزہ 71ویںسالانہ تقریبا ت اختتام پذیر ،200طلبہ کو اسنا د وشیلڈ سے نواز ا گیا ۔دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا علما ء کودین اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے ہرمقام پر کام کرناہوگا۔ہمیں اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم دینا بھی ازحد ضروری ہے۔جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات بسلسلہ دستارفضیلت وتقسیم ا سناد کی آخری نشست سے علامہ مولانانصراللہ نصر اور پیر سائیں غلام ر سول قاسمی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ شیخ الحدیث مفتی انوار القادری،پیر صوفی شوکت علی قادری،علامہ غلام نصیرالدین چشتی،پیررضائے مصطفی نقشبندی، پیربشیر احمد یوسفی ،مفتی انتخاب احمدنوری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ‘ نامو رجیدمفتیان عظام اور عوام نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرملک وقومی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔
جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبا ت کااختتام‘2سوطلبہ کو اسنا د وشیلڈ سے نواز ا گیا
Jan 23, 2024