لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آج سیاسی جماعتوں کی انا پاکستان کو تقسیم کر رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنی جبکہ مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی بقا کیلئے لڑرہی ہے۔ ملک مالی مسائل سے دوچار ہے دوسری طرف سیاستدانوں اور اداروں میں اختیارات کی رسہ کشی جاری ہے۔قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ 8 فروری کو اس ملک سے مخلص اور ایماندار قیادت کو ووٹ دیکر ایوان میں پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 130 میں کارکنان اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور اور انجینئر حارث ڈار، ناصر محمود گھمن اور حافظ راشد محمود سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ ہم قوم میں شور نہیں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں۔