ایرانی فوجی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 5 ہلاک

تہران(این این آئی)ایرانی فوج کے اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکس میں آرام کررہے تھے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک  اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کہ ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...