صنعا (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی گروپ نے خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا ہے۔ حوثی گروپ کے مطابق خلیج عدن میں امریکی فوجی کارگو شپ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ترجمان نے بیان میں کہا امریکی و برطانوی افواج کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ کسی بھی نئی اشتعال انگیزی کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
خلیج عدن میں حوثیوں کا امریکی فوجی شپ پر میزائل حملہ
Jan 23, 2024