لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمشن کی کارروائی کا جیل ٹرائل کرنے کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت شروع کی تو فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمشن کی کارروائی اور جیل میں ٹرائل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
عدم پیروی‘ ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف فواد چودھری کی درخواست خارج کر دی
Jan 23, 2024