اندازا ہے خیبر پی کے میں میری حکومت بنے گی: پرویز خٹک

نوشہرہ (نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اندازہ ہے خیبر پی کے میں میری حکومت بنے گی۔ نوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے کسی سے رابطہ نہیں کیا، سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں۔ حکومت میں رہ کر خیبر پی کے میں بہت کام کیا ہے، اگر کسی کے پاس میرے خلاف پری پول دھاندلی کے شواہد ہیں تو پیش کر دے۔ 8 فروری کو خیبر پی کے میں بڑی تبدیلی آئے گی، اندازہ ہے کہ صوبے میں میری حکومت بنے گی۔  میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں آگے جانے کا سوچتا ہوں، بہت سے آزاد امیدوار میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...