عالمی بنک سماجی تحفظ کے 2 پروگراموں کیلئے پاکستان کو 42 کروڑ ڈالر دے گا

اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک پاکستان کو سماجی تحفظ کے دو پروگراموں کے لئے 42 کروڑ ڈالر دے گا۔ حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کے لئے عالمی بنک سے کامیاب بات چیت ہوئی۔ عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عالمی بنک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لئے اہم اجلاس کرائسز سے نمٹنے کے لئے ’’کرسپ‘‘ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ کرسپ پروگرام کے لئے عالمی بنک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہو گیا۔ کرسپ پروگرام کا مقصد کرائسز ریزیلینس سوشل پروٹیکشن پروگرام) صورتحال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر پسماندہ طبقہ کے لئے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور ہو گیا۔ آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ نگران وفاقی وزیرخزانہ، محصولات واقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں بنک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن کی قیادت میں عالمی بنک کے وفد کے اجلاس میں عالمی بنک کے دو منصوبوں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے عمل درآمد کردہ کرائسز ریزیلیئنٹ سوشل پروٹیکشن پروگرام ’’کرسپ‘‘ (کیلئے اضافی 25 کروڑ ڈالرکی معاونت اور ریزیلیئنٹ اینڈ ایکسسیبل مائیکروفنانس پروگرام ( ریم کیلئے 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی معاونت اور اسے حتمی شکل دینے سے متعلق امور کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن