گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 78 انجینئر خرم دستگیر خان، امیدوار پی پی 61 عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر عوام کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلائے گی۔ سولہ ماہ کے دور اقتدار میں مسلم لیگ ن نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ تین مرتبہ کا منتخب وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ہی ملک وقوم کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔8فروری کو عوام مسلم لیگ ن کے شیروںکو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ مسلم لیگ ن اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں حاضر ہوچکی ہے۔ مخالفین کے پاس الزام تراشیوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ملک پاکستان کو 28مئی والوں کی اشد ضرورت ہے۔ قائد عوام میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر تاریخ رقم کی اور پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد پورہ میں راجپوت برادری اور مہر برادری کے زیراہتمام انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما پروفیسر ذوہیب جہانگیر بٹ، حسام جہانگیر بٹ، ملک موسی کشمیری، چوہدری سہیل مہر، عدنان اکرم بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مجاہد پورہ کی راجپوت برادری سمیت اہم شخصیات نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلائے گی: خرم دستگیر
Jan 23, 2024