ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 149 پر الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو اس کی مہم چلاؤں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اقتدار کے لئے سمجھوتہ کیا ہے۔ سیاستدان عالمی دباؤ کو برداشت کر سکتے ہیں۔ نوازشریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے۔ پرویز مشرف نے ایک فون کال پر 9 امریکی گزارشات پوری کر دیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ سائفر کا کیس کوئی کیس نہیں، شاہ محمود قریشی کو جانتے ہیں وہ ملک کال باغی نہیں۔