چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) چنیوٹ پیپلز پارٹی راہنمائوں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج چنیوٹ آئیں گے، چنیوٹ ہاکی سٹیڈیم میں گیارہ بجے دن انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان شاندار استقبال کریں گے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیدوار برائے قومی اسمبلی چنیوٹ سید عنائیت علی شاہ نے کہا کہ چنیوٹ کے عوام آج بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ چنیوٹ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔ حلقہ NA-94 کے عوام 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے مجھے کامیاب کروائیں گے۔ کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کی توقعات پر پورا اُتروں گا، چنیوٹ ریلوے سٹیشن کو خوبصورت مثالی بنائوں گا، بجلی گیس کی ضرورت کو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا میری سیاست کا منشور ہے۔ سرگودھا روڈ، ریلو ے سٹیشن روڈ، بائی پاس چوک، پر سابقہ کونسلر ملک ارشد سلطان، صغیر احمد، خان جمشید، محمد حنیف مغل، مرزا محمد خرم، محمد ابو بکر بھٹی، رانا شاہد ارسلان خان، مرزا محمد فیصل نذیر، مرزا یاسر نذیر، محمد امیر خان کے ہمراہ علاقہ میں مختلف برادریوں کی اہم شخصیات نے قومی اسمبلی کے امیدوار سید عنایت علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرانے والے امیدوار ہی ووٹ کے اصل حقدار ہیں۔
بلاول آج چنیوٹ میں جلسہ سے خطاب کرینگے
Jan 23, 2024