اسلام آباد ہائیکورٹ نے دانیال عزیز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی 

Jan 23, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سیاستدان دانیال عزیز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ عدالت نے دانیال عزیز کو نارروال میں درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دانیال عزیز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔ عدالت نے دانیال عزیز کی بیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں