اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں سماعت کی کوریج کے لئے آتا ہے، سیاسی گفتگو کے لئے نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپن ٹرائل ہے۔ میڈیا سے گفتگو ہمارا حق ہے۔ آپ نہیں روک سکتے، میں آپ کی بات ماننے سے انکار کرتا ہوں۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی۔
بانی پی ٹی آئی اور جیل سپرنٹنڈنٹ میں شدید تلخ کلامی، بدتمیزی کی گئی: علیمہ
Jan 23, 2024