وزیراعظم بننے کے بعد بانی پی ٹی آئی بدل گئے: جہانگیر ترین

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا کہ میری نااہلی کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ انہی لوگوں نے مجھے نااہل کیا جو طاقتور ہوتے ہیں۔ ہم نے ایک نئے آدمی کیلئے جدوجہد سے کام کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے کے بعد چیزیں بدل گئیں۔ وزیراعظم بننے پر بانی پی ٹی آئی متکبر ہو گئے۔ جیسے کوئی بڑا کمال کر دیا۔ شہزاد اکبر جیسے لوگ ہوتے ہیں‘ قیادت کا کام ہوتا ہے انہیں غالب نہ آنے دیں۔ بانی پی ٹی آئی نے جو میرے بچوں سے کیا ایسا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی نے بشریٰ بی بی کے حوالہ سے بات کی۔ چھوٹے بھائی کا پیغام میں نے بانی پی ٹی آئی کو دیا تھا۔ پیغام دینے کے بعد میرے اور بانی پی ٹی آئی کے تعلقات خراب ہوئے۔ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ دھرنے کے دوران پنڈی کی ملاقات کا پیغام بانی پی ٹی آئی کو دیا تھا۔ آزاد امیدوار آئی پی پی میں آنا چاہیں گے تو خوش آمدید کہیں گے۔ نو مئی انتہائی احمقانہ غلطی تھی۔ الیکشن میں سب کو برابر موقع ملنا چاہئے۔ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت کو پورے 5 سال ملنے چاہئیں۔ اکثریت نہ بھی ہو تو مل جل کر حکومت بنانی چاہئے۔ ملک جہاں کھڑا ہے اس وقت صرف پاکستان کا سوچنا چاہئے۔ دوسری طرف چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی لودھراں میں انتخابی مہم جاری ہے۔ متعدد مقامی سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ گیلے وال میں گیس‘ انڈرپاس ‘ نادرا آفس سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔ ہم نے جو منشور دیا وہ تمام پارٹیوں سے بہترین منشور ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...