اسلام آبا( خبرنگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے سفیروں کی 26جنوری 2024تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق کیا ہے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزرا خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس ہو سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالھیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
29 جنوری، ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، جمعہ سفیر واپس
Jan 23, 2024