جے آئی ٹی جج صاحبان کے خلاف سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ کی تحقیقات کر رہی،سید وقار الدین

Jan 23, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے کے ڈائریکٹرآپریشنز سید وقار الدین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ کی تحقیقات کر رہی ہے جے آئی ٹی جن اکائونٹس اور اشخاص کی نشاندہی کرے گی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان عناصرکے خلاف کارروائی کرے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت مرتضی سولنگی اور پی ٹی اے حکام کے ہمراہ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاڈائریکٹر نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو یہ مینڈیٹ ملا ہے کہ وہ پیکا قانون کے تحت شر پسند عناصر جو ریاست یا ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پروپیگنڈہ کرتے ہیں  کے خلاف کارروائی کرے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اس بارے  چوکنا ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف چلنے والی مہم پر 500 سے زائد اکائونٹس کی شناخت کرلی گئی ہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی شناخت کی روشنی میں آگے بڑھیں گے کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ معاشرے میں انتشار پھیلائے کسی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہتھیار کے طور پر ریاست کے خلاف استعمال  کرے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزیدخبریں