چولستان ڈیزرٹ ریلی 2024 کیلئے اسلام آباد میں ا ٓگاہی، آٹ ریچ پروگرام

Jan 23, 2024

اسلام آباد(خبرنگار) ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب نے پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے اشتراک سے پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کو چولستان ڈیزرٹ ریلی 2024کے لیے اسلام آباد میں ایک آگاہی اور آٹ ریچ پروگرام کی میزبانی کی، جو کہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ اور ثقافتی میلہ ہے۔ پروگرام کا مقصد جنوبی پنجاب کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور آنے والی ریلی کے لیے بین الاقوامی شرکا کو راغب کرنا تھاچولستان ڈیزرٹ ریلی ایک سالانہ تقریب ہے جس کا اہتمام ڈویژن  صحرائے چولستان  میں کیا جاتا ہے ۔ یہ ریلی 500 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر محیط ہے اور اس میں گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔ یہ ریلی اس خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کی بھی نمائش کرتی ہے، جو تاریخی قلعوں، مندروں، مزاروں اور جنگلی حیات کا گھر ہے سیاحت کے آگاہی اور آٹ ریچ پروگرام میں ، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی رانا  آفتاب الرحمان ، جنرل منیجر آپریشنز( ٹی ڈی سی پی) واحد ارجمند ضیا اور کئی غیر ملکی سفیر اور معززین ۔ سیکرٹری ٹورازم پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ سیاحت کے حوالے سے اپنے وژن اور جنون کو شیئر کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے چولستان ڈیزرٹ ریلی نہ صرف کھیلوں کا ایک سنسنی خیز ایونٹ ہے ۔جنرل منیجرآپریشنز (ٹی ڈی سی پی)واحد ارجمند ضیا نے کہا،  چولستان ڈیزرٹ ریلی بہاولپور ڈویژن کے لوگوں کے لیے فخر اور شناخت کی علامت بن گئی ہے۔ 

مزیدخبریں