سکول سے باہر بچوں ،تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، محی الدین وانی

Jan 23, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی  نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹیوٹ آف ایجوکیشن کی  تعلیمی شماریاتی رپورٹ 2021-22 سکول سے باہر بچوں ،تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے لئے موثر اقدامات کیلئے پالیسی سازوں کے لئے ایک  ڈیٹا بینک  ہے ، سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے غربت ، بیماریوں ، سماجی  اور معاشرتی مسائل کو حل کرنا ہوگا ،آبادی پر قابو پانے کے لئے تعلیم کے شعبے کا کلیدی کردار ہے ، پاکستان بیت المال ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد بھی بچوں کو سکول داخل کرانے کے ساتھ مشروط ہونی چاہیے پاکستان انسٹیوٹ آف ایجوکیشن میں تعلیمی شماریاتی رپورٹ 2021-22 اجراء کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹیوٹ آف ایجوکیشن  ڈاکٹر محمد شاہد سرویا ،  وزارت تعلیم  کے جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر ڈاکٹر شفقت جنجوعہ ، ڈائریکٹر ایم آئی ایس سفیر اللہ ،ورلڈ بینک، فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،یونیسکو ، یونیسف  سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے نمائندے تقریب میں شریک تھے جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم کے حکام ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں حصہ لیا پاکستان انسٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہدسرویا نے کہا کہ 5 سال کے بعد پی آئی ای آج اپنی رپورٹ کا اجرا کر رہی ہے۔

مزیدخبریں