تیس سالہ نوجوان کی وفاق کی مصروف شاہراہ فیصل ایوینو پر پھندالگی نعش برآمد

Jan 23, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت میں تیس سالہ نوجوان  کی وفاقی دارالحکومت کی مصروف شاہراہ فیصل ایوینو میں زرعی ترقیاتی بینک کے سامنے پیدل افراد کے پل پر30 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندالگی نعش نظر آنے پر کھلبلی مچ گئی پولیس فارنزک سائنس لیبارٹری اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھانہ آبپارہ پولیس نے نعش اتار کر قبضے میں لے لی جسے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے بتایا کہ شواہد کی روشنی میں نعش لٹکنے کی تفتیش کا عمل آگے بڑھایا جائے گا یہ بھی بتایاگیاکہ شدید دھند میں نعش کئی گھنٹے تک پل کے نیچے لٹکتی  رہی جبکہ اس دوران مصروف شاہراہ پرٹریفک رواں دواں رہی مگر کسی نے اس بات کانوٹس نہ لیا سوموار کی صبح  بھی شدید دھند تھی تاہم پٹرولنگ پولیس کو پتہ چلا جس پر متوفی کی پھندا لگی نعش کو پولیس نے نیچے اتارا جہاں سے ریسکیو 1122 نے نعش کو پمس منتقل کردیا پہنچایا پولیس کے مطابق نعش کے قریب پل پر سے متوفی کا شناختی کارڈ ودیگر چیزیں ملیں جو پولیس نے قبضہ میں لے لیں جن کی مدد سے اسکی شناخت عمر شہام  کے نام سے ہوئی اوراسکا تعلق صوبہ کے پی کے کے ضلع مردان کاٹلنگ سے معلوم ہا ہے پولیس نے بتایا کہ متوفی آئی ٹین ون کچی آبادی کارہائشی تھا پولیس ترجمان نے کہا کہ فیصل ایونیو پر ملنے والی نعش بظاہر خودکشی ہے مبینہ طور پر متوفی ذہنی عارضے کا شکار تھاجبکہ متوفی کے والد نے بتایاکہ وہ ان کے ساتھ ہی محنت مزدوری کرتا تھا اور ذہنی طور پر پریشان تھا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں