پیپلز پارٹی ہی ملک و ملت کو درپیش گھمبیر صورت حال سے نکال سکتی ہے،نیئر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے جو ملک و ملت کو درپیش گھمبیر صورت حال اور معاشی گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے بے نظیر آئی تھی روزگار لائی تھی اب بلاول آئے گا روزگار لائے گا عوامی نعرہ بن چکا ہے ۔چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی جلسے 8فروری کامیابی کی نوید ہیں پنجاب اور پنجاب کے مرکز لاہور میں عوامی طبقات نے اشرافیہ مافیاز کے خلاف پیپلز پارٹی جھنڈہ سر بلند کر دیا ہیسیاست برائے  کاروبار اور اقتدار مشن زاتی  مفاداتی گروہ کے مقابلے میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری امیدواران کے  حق میں فیصلے آئینگے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بے نظیر عزم  بے نظیر کیساتھ ملکی سیاسی معاشی استحکام۔کی تجاویز دے رہے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے چیرمین بلاول بھٹو۔ زرداری کا مقابلہ اشرافیہ کو ریلیف اور عوام کو تکالیف دینے والوں سے ہے ووٹرز پاکستان کی  ترقی و تعمیر  پارلیمان کی توقیر و تکریم کی خاطر  نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری اور تیر بردار امیدواران کا چناؤ کریںگے ۔

ای پیپر دی نیشن