اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومبنگ آپریشنز شروع کئے،اس سلسلہ میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ،پاکستان نیوی اور کوئیک رسپانس یونٹس نے تھانہ مارگلہ کے علاقے میں مشترکہ سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران 85 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 229 مشکو ک افراد ،35 موٹر سائیکلوں اور 03گاڑیوںکو چیک کیاگیا،سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوںکیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی پو لیس،سی ٹی ڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز
Jan 23, 2024