اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر شاہدرہ، لاہور میں وی او آئی پی گرے سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر فعال سموں کے استعمال کرنے والا گروہ پکڑ لیا ۔ گروہ وی او آئی پی سیٹ اپ غیر قانونی طور پر فعال سموں کے استعمال کے ذریعے بین الاقوامی کال ٹرمنیشن میں ملوث تھا۔چھاپے کے دوران 796 فعال سمیں ، 2 گیٹ وے ایکسچینج (32 پورٹس)، 11 گیٹ وے ایکسچینج (16 پورٹس)، 3 راٹرز اور 4 نیٹ ورک سوئچز برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے شواہد کے طور پر تمام آلات بشمول فعال سمیں قبضے میں لے لیں اور موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔