اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ایڈوائزری کے مطابق اسکول کے احاطے میں زائرین/باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کریںسکیورٹی کو یقینی بنائیں اور مناسب جانچ پڑتال کریں کسی بھی قسم کے مشتبہ (شخص/بیگ وغیرہ)کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی ایجنسیوں کو دی جائے پراییویٹ سکولز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ حفاظتی کیمرے (CCTV)نصب کیے جائیں اور مناسب طریقے سے نگرانی کی جائے باؤنڈری والز پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔
اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے لیے ایڈوائزری جاری
Jan 23, 2024