اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالاکی گولڈن جوبلی کے تسلسل میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایوان بالاکی تاریخ کے حوالے سے دیوار وفاق(Wall of Federation)کا افتتاح کر دیادیوار وفاق پر تصویری مجمو عہ ایوان بالاکے 50 سالہ تاریخی سفر کی عکاسی کی گئی ہے یہ تصاویر سینیٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمارے جمہوری اداروں کی اہمیت کی یاد دہانی کا کام کرتی ہیںدیوار وفاق پر موجود تصاویر سینیٹ کی تاریخ کی اہم جھلک پیش کرتی ہیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دیوار وفاق پر موجود تصاویر سینیٹ میں تاریخی واقعات کی نمائندگی کرتی ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز عبدالقادر ، پروفیسر ساجد میر، عرفان صدیقی، ڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمور، طاہر بزنجو، بہرہ مند خان تنگی اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کے علاوہ ایوان بالا کے اعلی حکام بھی موجود تھے چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے زیر سرپرستی بلاک سی کی اپ گریڈیشن کے بعد دفاتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اپ گریڈیشن کا مقصد اراکین سینیٹ اور ملازمین کو بہتر کام کا ماحول فراہم کرنا ہے اپ گریڈیشن سے ملازمین کے استعداد کار اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ایوان بالاکی تاریخ کے حوالے سے دیوار وفاق کا افتتاح
Jan 23, 2024