ثمینہ جدون نے  حاجی ظفر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق  ایم پی اے ثمینہ جدون  نے آزاد  امیدوار  صوبائی اسمبلی حلقہ pp.11 حاجی ظفر اقبال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے یہاں گرجا روڈ پر منعقد ہ انکی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ظفر اقبال اور انکا خاندان نسلوں سے عوام کی خدمت کر رہا ہے  اور حلقہ کے لیے انکی خدمات کی پورے شہر میں اور کوئی مثال نہیں ملتی  اس لیے انکی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہوں ۔ امیدوار حلقہ pp.11 حاجی ظفر اقبال  نے خطاب کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کو دھوکہ دینے والے اب منہ کی کھائیں گے اورغیور عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے اور آٹھ فروری کو انشا اللہ پی پی گیارہ کی عوام انتخابی نشان مور پر ٹھپہ لگا ئے گی۔

ای پیپر دی نیشن