راولپنڈی(محبوب صابر/جبرل رپورٹر )راولپنڈی چھائونی کے علاقوں میں بھکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر کھڑے ہو کر گاڑیوں اور راہگیروں سے بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں اگر کوئی نہ دے تو اسے بددعائیں دی جاتی ہیں، گلی محلوں میں بھی بھکاریوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، حیدر روڈ ‘کشمیر روڈ‘ بنک روڈ‘ مال روڈ، راجہ بازار، ڈنگی کھوئی، موتی بازار، کمرشل مارکیٹ، سید پور روڈ،جامع مسجد روڈاوریہا ں تک کہ ٹریفک سگنلز پر جب بھی کوئی گاڑی آ کر رکے تو یہ بھکاری فوراً آ کر بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر وچھائونی کا علاقہ سکیورٹی رسک بنا ہوا ہے، پوش علاقوں میں بھی بھکاری گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ،واضح اعلانات کے باوجود بھکاریوں کی آزادانہ نقل و حرکت ہو رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،شہریوں اور تاجروں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں۔