خود پشتون ہوں اور پشتونوں کی تمام مشکلات حل کروں گی، سمیرا گل

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے حلقہ این اے 56کی مہمند برادری اورراولپنڈی کے عمائدین غلام رضا، امام رضا، اسماعیل،اسرائیل، عبدالحق،عبادالحق،مومن خان ،معاون خان،محب، انعام ،سبحان،حنیف ،نعیم،خالد ،صدیق، غلام صد یق کے علاوہ  انگنت لوگوں اور مختلف قبائلی برادری کے پشتونوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے حلقہ میں پیپلز پارٹی کی امید وارکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا این اے 56سے پیپلز پارٹی کی امید وار سمیرا گل نے کہا کہ میں خود پشتون ہوں اور پشتونوں کی تمام مشکلات حل کروں گی۔

ای پیپر دی نیشن