عوام 8فروری کے الیکشن کو کپتان کا ریفرنڈم سمجھ کر میدان میں نکلیں،شہر یار ریاض 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی ٹی ائی کے مرکزی راہنما و حلقہ این اے 56کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ 8فروری کے الیکشن کو عوام کپتان کا ریفرنڈم سمجھ کر میدان میں نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ ملک کو بحران اور قوم کو مشکلات سے نجات دلائی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 9 بنگش کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک اور قوم دونوں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا تھا  ملک کو بچانے اور عوام کی تقدید بدلنے کے لیے ہم میدان عمل میں آئے ہیں شہریار ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے   قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی انہوں نے واضح کیا کہ ہم عوامی ووٹ کی  طاقت سے ایوان اقتدار میں پہنچیں گے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے ، غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے ، تعلیم اور صحت کی سہولیات عام کرینگے علاقت کے عوام کا معیار زندگی بلند کرینگے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن