اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 47محمد کاشف چوہدری کی انتخابی مہم کے دوران بڑی برادریوں کی جانب سے حمایت کا سلسلہ جاری ، حلقہ این اے 47 کے علاقوں آئی ایٹ ، بہارہ کہو ، سمبلی ڈیم روڈ، تلہاڑ ، ہر نو ٹھنڈا پانی سمیت دیگر مقامات پر منعقدہ جلسوں اور کارنر میٹنگز میں عوام کی بھرپور شرکت جبکہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما حبیب حسین و دیگر نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوا رکے بجائے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔کارنرز میٹنگز کے دوران حاجی سلیمان شاہ ، حاجی کلیم االلہ،نصیر احمد ، حبیب ، عبد الکریم ، عمران عباسی ، اسحاق جنجوعہ ، بریگیڈئر(ر)عظمت ودیگر نے پنی برادیوں سمیت محمد کاشف چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا ۔