ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

Jan 23, 2024 | 12:25

 ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ کریک ڈاؤن کے نتائج کی نئی رپورٹ حکومت اور عسکری قیادت کو بھجوا دی گئی۔ ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے پیشِ نظر ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 7 تا 14 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 45 مؤثر آپریشنز میں 293.07 میٹرک ٹن کھاد، 0.36 میٹرک ٹن آٹا اور 27.76 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔ متعلقہ حکومتی اداروں نے پنجاب میں 45 آپریشنز کئے جس کے دوران 293.07 میٹرک ٹن کھاد اور 27.76 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔ یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف 240 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے جس کے تحت 17890.22 میڑک ٹن کھاد، 2402.28 میٹرک ٹن آٹا اور 7363.63 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں