چوہدری نعیم اعجاز کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں

چکری (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز کے دیر ینہ کارکن چوہدری اظہر محمود آف سہال نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار حلقہ پی پی دس چوہدری نعیم اعجاز کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں ہر گذرتے دن کے ساتھ مختلف دھڑے اور برادریاں ان کے قافلے کا حصہ بن رہی ہیں اور ان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کررہی ہیں عوامی طاقت سے یہ لیڈر اقتدار کے ایوانوں میں آئے گا اور تعمیر وترقی کے سفر کو مزید آگے لیکر جائے گا لوگ بھی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اس امیدوار کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں کیونکہ یہ لیڈر نہ صرف علاقے کے مسائل سے آگاہ ہے بلکہ ان کے حل کے لئے اپنے زور بازو پر بھرپور اقدامات بھی کررہا ہے سہال میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے منعقدہ جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا لوگ اس جلسے میں شمولیت اختیار کرکے مسلم لیگ نواز کے قائدین پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے ۔
 

ای پیپر دی نیشن