مری (نامہ نگار خصوصی) ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے سودی نظام معیشت نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلہ کر کے رکھ دیا ہے وطن عظیم کے حصول کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ اس اسلامی نظریاتی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفیٰ کا راج ہو گا لیکن افسوس کہ اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہم اپنی منزل کی طرف نہ پہنچ سکے۔ اگر تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں نظام مصطفی کو اپنے منشور کا بنیادی حصہ بنائیں اور ملک کے تمام اداروں کوبھی اس طرف بھر پور توجہ دے کر اس ملک اس سودی نظام اور آ ءایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہاءآسان ہو جائے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان ضلع مری کے سرپرست اعلی اور ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری ارشد محمود عباسی نے ایک بیان میں کیا۔
مری، سنی تحریک کی جانب سے قومی الیکشن میں ٹی ایل پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے
Jan 23, 2024