صاحب زادہ سید سمیع اللہ حسینی مرکزی علماءکونسل پاکستان کے وائس چیئرمین مقرر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ ) ممتاز سکالر‘ انٹرنیشنل تحریک ختم نبوت موومنٹ کے رہنما صاحب زادہ سید سمیع اللہ حسینی کو مر کز ی علماءکونسل پاکستان کے وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔چیئرمین صاحب زادہ زاہد محمود قاسمی اور سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے وا لے اعلامیہ میں صاحب زادہ سید سمیع اللہ حسینی کی سما جی‘ عوامی اور ملی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا ۔ در یں اثناءمولانا محمد نعیم طلحہ‘ مولانا محمد ثاقب عزیز، مولا نا اعظم فاروق، مولانا حبیب الرحمان ضیاءاور حکیم سید محمود احمد سہارنپوری سمیت فیصل آباد ،لاہور ،مری ،ہری پور، کہوٹہ ،راولپنڈی کے علمائے کرام اورعقید ت مندوں نے صاحب زادہ سید سمیع اللہ حسینی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔

ای پیپر دی نیشن