فتح جنگ(نامہ نگار)عوام کے بھرپور تعاون سے آ مدہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)سب سے بڑی عوامی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی میاں برادران کی محب و طن قیادت میں ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 4کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان نے سردار الماس خان صدکال، سردار قدیر خان صدکال کی کاوشوں سے صدکال کی آبادی پھاٹک کی بڑی برادری کے سربراہوں ماسٹر ملک عبدالخالق ، ماسٹر ملک فضل خان کی برادری اور دھڑے سمیت مسلم لیک (ن) میں شمولیتی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیر نوید، حاجی لیاقت خان باجوڑی ، حاجی صدرالاسلام برج، سجاد ملک و دیگر بھی موجود تھے سردار قدیر خان صدکال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان کی کامیابی اِن شا اللہ علاقہ میں تعمیر و ترقی کی ضمانت ہوگی چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ شامل ہونے والے دوستوں کو کبھی بھی مایوسی نہیں ہوگی اِ ن شا اللہ دوستوں کے اعتماد پرپورا ا تریں گے ۔