برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان 'ایشا' نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2 افرادہلاک ہوگئے۔
طوفان کے باعث 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کی وارننگ کے بعد درجنوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔برطانیہ میں آج اور کل بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کو ستمبرکےبعد سے یہ نویں طوفان کا سامنا ہے۔